ابنا: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سکریٹری علامہ امین شہیدی نے کہا اپنے اتحاد سے فرقہ پرستوں، شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو شکست فاش دیں گے۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ آج کے اجتماع کا مقصد پاکستان کے دفاع اور مظلوموں کو مضبوط بنانا اور تمام مکاتب فکر میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، ہم اس ملک سے ظلم اور بربریت کے خاتمے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں اور یہ اتحاد مزید مضبوط ہوگا کہا: جو لوگ اس ملک کو کمزور کر رہے ہیں ان کا پاکستان، اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ ان افراد کا اجتماع ہے جن میں برداشت کا مادہ پایا جاتا ہے۔ اس اجتماع میں کسی قسم کی مذہبی و مسلکی تفریق نہیں، ان سب کے درمیان پاکستانیت اور انسانیت مشترک ہے۔حجت الاسلام شہیدی نے اتحاد کے ذریعہ فرقہ پرستوں، شدت پسندوں اور دہشتگردوں کو شکست فاش دینے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : آج کے اس منفرد اور تاریخ ساز اجتماع میں شیعہ سنی، سکھ ، عیسائی اور ہندو برادری کے نمائندوں کے علاوہ مختلف طبقات زندگی سمیت سکیورٹی فورسز کے وارثان شہداء نے شرکت کرکے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پوری پاکستانی قوم ایک ہے۔
.......
/169